اسلام آباد ( پریس ریلیز ) اسلام آباد ائیر پورٹ پر سعودی عرب کے شہر جدہ سے عمرہ زائرین کو لے کر آنے والے تمام مسافروں کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کلئیر قرار دیئے گئے۔معروف سماجی و روحانی شخصیت حاجی زوارڈاکٹر اظہر علی مبارک کے ھمراہ پچاس رکنی قافلے کےزائرین نے عمرہ وزیارات کی سعادت حاصلکی۔23 روزہ قیام کے دوران زائرین نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کے علاوہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول اللہ ص پر حاضری بھی دی اور ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی اسلام آباد ائیر پورٹ پر ڈاکٹر اظہر علی و دیگر کے استقبال کرنے والوں میں دوست و اقارب کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ھار بھی پہنائے ۔اسلام آباد ائیر پورٹ پر جدہ سعودی عرب سے سعودی ائیر لائن کی پرواز
SV722
سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچنے والی جہازتھا جو سعودی حکومت کی طر ف سے 72 گھنٹوں سعودیہ چھوڑنے کی ڈیڈ لائن مکمل کرنے والا آخری جہازتھا ڈاکٹر اظہر علی نے بتایا کہ پاکستانی زائرین مسافروں خصوصی میڈیکل ٹیسٹ برائے کرونا وائرس میں کلئیر قرار دینے کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دی گئیاس مقصد کے لیے مسافروں کو سعودی عرب میں پاکستان کے سفارت خانے کے زمہ داروں نے ہر ممکن سہولیات فراہم کیں جبکہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر بھی مسافروں کو خوش گفتار عملے نےسہولتیں مہیا کیں اس مقصد کے لیے ائیر پورٹ پر خصوصی کاونٹر بھی بنا ئے گئے ہیں ۔جہاں مسافروں نے انتظامات پر عملے اور وفاقی حکومت کے شاندار انتظامات پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔