لاہور (ویب ڈیسک) انا للہ و انا الیہ راجعون، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بڑا صدمہ۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ وفات پا گئیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کی آج صبح وفات ہوئی، ان کی طبیعت ناساز تھی
اور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں ،جہان وہ جانبر نہ ہو سکیں، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کی نماز جنازہ آج شام 7 بجے ادا کی جائے گی، نماز جنازہ ضلع چکوال کے علاقے لطفوال میں ادا کی جائے گی جہاں نماز جنازہ میں عسکری و سول حکام شرکت کریں گے. نماز جنازہ میں چکوال کی مقامی انتظامیہ، اراکین اسمبلی بھی شریک ہوں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔