counter easy hit

پاک فوج کے سینئر ترین جنرل مستعفی۔۔!! استعفے کی وجہ کیا بنی؟ حمید گُل کے بیٹے ’ عبداللہ گُل‘ نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل مرحوم کے صاحبزادے عبداللہ گل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج کے ایک جرنیل نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر عبداللہ گل نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔عبداللہ حمید گل نے دعویٰ کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر نے استعفیٰ دے دیا ہے ، وہ ملتان میں بطور کور کمانڈر تعینات رہ چکے ہیں اور آج کل ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں تعینات تھے، وہ پاک فوج کے مایہ ناز آفیسر بریگیڈیئر ڈوگر کے صاحبزادے بھی ہیں۔ عبداللہ گل نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کے استعفیٰ کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر پاک فوج کے دسویں سینئر ترین جنرل ہیں اور اس وقت ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ آرمرڈ کور سے تعلق رکھنے والے عبداللہ ڈوگر کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جاچکا ہے، انہیں 2017 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، انہوں نے 18 اکتوبر 2021 کو ریٹائر ہونا تھا۔

Lt Gen Dogar with Abdullah Gul

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website