صدر مسلم لیگ ن کا حکومتی پالیسیوں کے برخلاف ٹکرائوکی سیاست سے انحراف اورقومی یکجہتی کے جذبہ کا فروغ قابل تحسین ہے، اصغر خان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری محمد اصغر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مسلسل اپوزیشن کی حوصلہ شکنی اور کورونا کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس نہ بلانا سمجھ سے بالا تر ہے اس کے برخلاف اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی جناب شہباز شریف صاحب تمام تر نیب گردی کامقابلہ بھی کررہے ہیں اور قومی یکجہتی کے جذبہ کو فروغ دینے کیلئے میدان عمل میں آچکے ہیں۔ جو کہ انتہائی قابل تحسین جذبہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم شہباز شریف سے امیدیں لگا چکی ہے انشااللہ بہت جلد قوم کا مسیحا حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی کورونا کیخلاف موثر اقدامات کریگا اور پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن اپنے اقدامات سے کورونا کو شکست دیگی۔