counter easy hit

روزنامہ جنگ؍جیو کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری نیب گردی کی علامت بن چکی، جمہوریت کی ساکھ ختم ہوچکی ہے،قاری فاروق احمد گورسی

روزنامہ جنگ؍جیو کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری نیب گردی کی علامت بن چکی، جمہوریت کی ساکھ ختم ہوچکی ہے،قاری فاروق احمد گورسی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ایگزیکٹو ممبر قاری فاروق احمد گورسی نے ایڈیٹر جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی 35 سال پرانے مقدمے میں حراست اور نیب کا اپنے اصول اورقوانین بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کا ٹرائل کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے اخبار اورچینل کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری نیب گردی کی اصطلاح واضح کرگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں میں خوف وہراس کی فضا قائم ہوچکی ہے اورحکومت اپنے اقدامات کا کسی قسم کا دفاع کرنے سے بھی قاصر نظرآرہی ہے جس سے جمہوریت کی ساکھ ختم ہوتی جارہی ہے۔ وزیراعظم اپنے سامنے بیٹھے صحافیوں کے سوالات سے گھبرا ہٹ کا شکار ہوئے جو کہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ اپنی حکومت میں ہونے والے اقدامات کے مضمرات سے واقف نہیں اور نہ ہی ان کے پاس کسی قسم کے اختیارات ہیں

اگر جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف کو انصاف نہ مل سکا اور ان کی جلد از جلد ضمانت پررہائی نہ ہوئی تو نیب تو اپنی ساکھ کھو چکی ہے جمہوریت کی ساکھ بھی دائو پر لگی رہیگی  اور جنگ جیو گروپ کیخلاف حکومتی کارروائیاں اوردیگر چینلز اورصحافتی اداروں پرقدغن حکومت کیخلاف مزاحمت کی شکل اختیار کر رہی ہے جوکہ پاکستان میں جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہے۔

 

Qari Farooq Ahmed Gorsi, Member Executive, PPP, Punjab Council, condemed Mir Shakil ur Rahman’s arrest

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website