counter easy hit

افواہوں کا ڈراپ سین!!! مسلمانوں کا درینہ خواب بالآخر پورا۔۔۔ اس سال حج پورے اہتمام کیساتھ ہوگا، سعودیہ کی جانب سے اہم ترین اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دنیا بھر سے اس سال کورونا فری افراد ہی حج کر سکیں گے۔عازمین کے پاس ہیلتھ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہوگا جبکہ ان کو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔سعودی سفارتی ذرائع اور حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین شاہد رفیق نے بتایا ہے کہ رواں سال بھی حج بیت اللہ پورے اہتمام کے ساتھ ہوگا تاہم کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث عازمین کے پاس ہیلتھ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔طیارے میں سوار ہونے سے پہلے اور سعودی عرب پہنچنے پر دونوں جگہوں پر عازمین کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے پاکستان سمیتکئی ممالک کو محض عازمین کے لئے رہائش گاؤں اور ٹرانسپورٹ کی بکنگ سے روکا ہے۔عازمین کو حفاظتی تدابیر کے مدنظر معمول سے ہٹ کر رہائش گاہوں اور ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی۔سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدہ کرنے سے نہیں روکا بلکہ رہائش گاہوں اور ٹرانسپورٹ کی بکنگ سے روکا ہے جس کا اہتمام سعودی انتظامیہ خود موجودہ صورتحال میں کرے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website