اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے ملک جو تیل پر چل رہے ہیں بینک کرپٹ ہونے جا رہرے ہیں، تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اچھے دن آنے والے ہیں۔ اس وقت پوری دنیا کا کام بند ہو چکا ہے۔
۔ لوگ اپنی نائٹ کلب سمیت کئی کمپنیاں بیچنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم اس کا خریدار کوئی نہیں ۔مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پٹرول پر چلنے والے ملک اگر بینک کرپٹ بھی نہ ہو ان کے بُرے حالات آنے والے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دنیا میں 7 ارب سے زائدکی آباد ہے اس وقت سب سے زیادہ ضرورت کھانے پینے کی اشیاءکی ہے۔ آنے والے دنوں میں کسان حکمرانی کرے گے۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس زمین ہے میں انہیں مشورہ دوں گا کہ اسے مت بیچیں یا ہاؤسنگ سوسایٹز مت بنائیں۔بلکہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی کاشتکاری کریں، مبشر لقمان نے کہا کہ پاکستان میں کسان 19 ویں صدی کا طریقہ کاشت استعمال کررہے ہیں ان کے پاس جدید آلات بھی موجود نہیں جس کے باعث پاکستان کی زراعی پیداوار جگہ کے لحاظ سے بہت کم ہے۔پاکستان اس پیداوار کو بڑھا کر پوری دنیا کو زرعی اشیاء فروخت کرسکتا ہے۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ اس بد ترین لاک ڈاؤن میں بھی میں گلی سے باہر نکلتا ہوں تو مجھے ہر قسم کا پھل بکتا نظر آ ر ہا ہے۔ملک میں چار قسم کے موسم کے باعث کاشتکار بہت فائدہ آٹھا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تو یہ سونا اُگلنے لگے گی۔ مبشر لقمان نے دعویٰ کیا کہ عالمی سطح پر تجارت کھلنےکے بعد گندم کی قیمت آسمان پر پہنچ جائے گی۔ ہم شترمرغ اور ان کے انڈے فروخت کرکے لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔