اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آگئے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ آج پاکستان میں احساس پروگرام کے تحت پیسوں کی تقسیم شروع ہوگئی ہے۔جہانگیر ترین آج اسلام آباد سے پنجاب پہنچ گئے ہیں اور کل سے اپنے دورے کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔جبکہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کا دورہ کیا ہے اس وقت عمران خان کی تلخیاں عروج پر ہیں۔اور اب جہانگیر ترین اور عمران خان کو کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آگئے ہیں۔شاہد مسعود نے مزید کہا کہ اب اعظم خان جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ وزیراعظم کے کہنے پر کر رہے ہیں۔جو جہانگیرترین کا گروپ ہے اور جو لوگ اس میں شامل ہیں ،اس حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میں اپنے پتے شو نہیں کر رہا تاہم کئی ایسی شخصیات ہیں جن سے متعلق عمران خان کا خیال ہے کہ یہ جہانگیر ترین تو چھوڑ کر میرے پاس آ چکے ہیں اور معاملات ٹھیک ہیں۔لیکن جانگیرترین اس سارے معاملے پر ہنس کے جواب دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ ، پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے انکشاف کیا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تھی، 66 فیصد حلقوں میں ہمیں 20 فیصد بھی ووٹ نہیں پڑے تھے، ہم نے ویسے ہی دھاندلی دھاندلی کا شور مچائے رکھا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013کے الیکشن میں ہمیں بہت بری شکست ہوئی تھی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے تب ہی وزیراعظم عمران خان کو کہا تھا کہ ہم الیکشن نہیں جیت سکتے کیونکہ ہمارے امیدوار سیاسی خاندانوں کے نہیں ہیں. انہوں نے کہا پاکستان میں الیکشن سیاسی خاندانوں سے جیتا جاتا ہے. انہوں نے بتایا کہ 2018کے الیکشن میں ہمارے وہی امیدوار جیتے ہیں جو 2013کے الیکشن کے بعد پارٹی میں آئے تھے اور سیاسی خاندانوں سے ہیں.