counter easy hit

وزیر اعظم عمران خان کا اچانک قوم سے خطاب کا فیصلہ، بڑا اعلان کرنے کا وقت آگیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا فیصلہ، قوم کے نام اہم پیغام جاری کریں گے، جبکہ قرضوں کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ سے بھی اپیل کریں گے۔دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا آج قوم سے اہم خطاب متوقع ہے جس میں وہ قوم کے نام اہم پیغام جاری کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ سے اپیل کریں گے کہ قرضوں کے معاملے پر نظر ثانی کی جائے اور ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے شرائط میں نرمی کی جائے کیونکہ غریب ممالک کورونا وائرس سے لڑ رہے ہیں اور اس طرح وہ تنہاء اس موذی مرض کو شکست نہیں دے سکتے تمام ممالک کو مل کر ایک دوسرے کی مدد کریں، وزیر اعظم عمران خان خطاب کے بعد اقوام متحدہ کو خط بھی لکھیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ تمام صوبے ملک میں لاک ڈاؤن کو بڑھانے کی خواہش کر رہے ہیں جبکہ شہریوں کے ساتھ مزید سختی کا بھی فیصلہ کر رہے ہیں لیکن ملک میں لاک ڈاؤن میں مزید کتنا اجآفہ کیا جانا ہے اس کا دفیصلہ کل وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا، تمام صوبوں کی جانب سے سفارشات مرتب کر لی گئیں ہیں، لیکن اس کا فیصلہ کل ہوگا کہ لاک ڈاؤن میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے سخت گزرے کیونکہ گزشتہ چوبسی گھنٹوں کے دوران ہی پاکستان میں 14 افراد انتقال کر گئے ہیں اور یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website