مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر سردار ظہور اقبال کا یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک محمد انعام کے بڑے بھائی ملک اکرام اللہ کے انتقال پردلی رنج وغم کا اظہار
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر سردارظہوراقبال نے یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک محمد انعام کے بڑے بھائی کے انتقال پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام قیادت ملک انعام کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر شیخ جاوید طارق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس اورصدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔۔ مسلم لیگ ن فرانس کے تمام راہنمائوں نے ملک محمد انعام کے بھائی کی وفات پر گہرےصدمے کا اظہار کرتے ہوئے ملک محمد انعام اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبرواستقامت کی دعا کی۔