پیرس؍اسلام آباد((ایس ایم حسنین) آج 15 اپریل 2020 پیرس میں مقیم راجہ غلام مصطفی کا کووِیڈ19 کا شکار ہوکر خالق حقیقی سے جاملے اس موقع پر سفیر پاکستان جناب معین الحق نے اپنے اورتمام سٹاف ممبران کی طرف سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم راجہ غلام مصطفی کی روح کو ابدی سکون عطاء فرمائے اور اُن کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے کے ساتھ ساتھ مرحوم کی المناک موت کا گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے (آمین)
انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے اراکین سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کریں کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اپنے جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے (آمین)