لاہور(ویب ڈیسک) ایم این اے ہونے کے باوجود اپنے حلقے کے لئے کچھ نہیں کر سکا، تحریک انصاف کے ایم این اے نے استعفیٰ دے دیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا جھٹکا، ایم این اے نجیب ہارون نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم اور صدر مملکت کو ارسال کر دیا۔ مستعفی ہونے والے ممبر قومی اسمبلی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ 20 ماہ سے ایم این اے ہونےکے باوجود اپنے حلقے کے لیے کچھ نہ کر سکا۔ خیال رہے کہ نجیب ہارون تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ کراچی سےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 سے منتخب ہوئے تھے۔