واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان کی حالت تشویشناک، وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ کم جانگ ان زندہ ہیں یا مر گئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر کم جانگ ان کی حالت کارڈیوویسکولر سرجی کے بعد شدید خراب ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام شمالی کوریا کے سربراہ سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کی تگ و دو میں ہیں جن کی پچھلے ہفتے دل کی بیماری سے متعلق سرجری ہوئی اور وہ تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کا کہتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ وثوق سے نہیں کہہ سکتی کہ صدر کم جانگ ان زندہ ہے یا وفات پا چکے ہیں۔