counter easy hit

’’محبت نہیں غصے کی شادی‘‘ میں گھر پر تھی کہ اچانک میری اپنی والدہ سے لڑائی ہوگئی، میں غصے میں شوٹنگ کے لیے سیٹ پر گئی اور وہاں پر موجود ایک شخص کو کہا کہ مجھ سے شادی کرو گے، جیسے ہی اس شخص نے سُنا تو وہ ۔۔۔ اداکارہ سنگیتا کی شادی کس سے ہوئی اور پھر کچھ ہی سال بعد طلاق کیوں گئی؟ ناقابلِ یقین داستان منظر عام پر

لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ سنگیتا کی شادی بہت کم عمری میں اپنے ساتھی اداکار ہمایوں قریشی سے ہوئی،سنگیتا بتاتی ہیں کہ یہ شادی ہرگز محبت کی نہیں تھی بلکہ یہ ایک ایسی شادی تھی جو میں نے غصے میں کی،میں بہت کم عمر تھی اور میری اپنی امی سے کسی بات پر لڑائی ہوگئی۔پھر میں اس کے بعد شوٹنگ پر گئی اور وہاں ساتھی اداکاروں میں ہمایوں قریشی تھے جنہیں شادی کے لئے میڈم سنگیتا نے کہاسنگیتا اس دور کی صف اول کی اداکارؤں میں سے تھیں جبکہ ہمایوں قریشی کا وہ نام نا تھا ۔ہمایوں قریشی کے لئے یہ ایک بہت حیرت کی بات تھی اور سنگیتا نے اپنے گھر والوں کے خلاف جا کر یہ شادی کر لی۔ شادی صرف تین سال ہی چل سکی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہوئی،سنگیتا کا کہنا ہے کہ میں نے شادی کے فوراً بعد صرف ایک ہی فلم کی جو لندن میں تھی اور اس کے بعد یہ سوچ لیا کہ میں ایک بیوی کی حیثیت سے ہی گھر میں رہوں گی۔ہمایوں قریشی نے بھی بارہ سو فلموں میں ولن اور ہیرو کا کام کیا،لیکن وہ سنگیتا والی شہرت نا پاسکے تھے ۔اس لئے گھر کے اخراجات کا وہ حال تھا کہ سنگیتا کو تین سال بعد واپس فلم انڈسٹری میں آنا پڑا۔ہمایوں قریشی نے اس بات پر انہیں اچھے الفاظ میں نا لیا اور یوں بات بڑھ گئی اور طلاق ہوگئی۔بیٹی سنگیتا کے پاس ہی پلی بڑھی اور کبھی ہمایوں قریشی نے اس کا خرچہ بھی نہیں دیا۔اس کے بعد ہمایوں قریشی نے ایک اور شادی اپنی قبائلی لڑکی سے ہی کرلی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہوگیا۔کچھ سال قبل وہ کوما میں چلے گئے۔پھر صحیح ہوئے لیکن فالج نے انہیں ہمیشہ کے لئے معذور کردیا۔وہ شہرت سے گمنامی کے اندھیروں میں کھوگئے لیکن سنگیتا اسکرین پر آج بھی جگمگا رہی ہیں۔دوسری جانب فلمسٹار نغمہ اور حبیب کی شادی تو محبت کی شادی تھی،یہ ایک ایسی محبت تھی جس میں نغمہ نے یہ جانتے بوجھتے کہ حبیب پہلے سے شادی شدہ اور بچوں کے باپ ہیں، اپنی محبت کا سودا نا کیا اور شادی کرلی۔شادی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑ دی اور گھر کو سنبھالا۔تین سال بعد ان کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی جس کا نام سیدہ رکھا۔۔۔نغمہ اور حبیب کے جھگڑے ہونا شروع ہوگئےاور شادی کے پانچ سال بعد اختتام ہوگیا۔حبیب واپس اپنی فیملی کے پاس گئے اور تیسری شادی بھی کی۔لیکن انہوں نے کبھی اپنی بیٹی کا کوئی خرچ نغمہ کو نہیں دیا۔نغمہ نے کبھی دوسری شادی نہیں کی اور بیٹی کی بھی شادی کردی ۔وہ اپنے بہن بھائیوں کے ہمراہ رہتی ہیں۔۔۔اور انہی کے بچوں کو اپنا مانتی ہیں۔نغمہ کا کہنا ہے کہ حبیب کے ساتھ ان کی زندگی کے وہ پانچ سال یقینا ایک اچھا فیصلہ نہیں تھے،انہوں نے محبت تو کی لیکن محبت پر سے ان کا اعتبار بھی اٹھ گیا۔آج وہ اسکرین پر کام کر رہی ہیں جبکہ حبیب صاحب کا کچھ سال پہلے انتقال ہوگیا۔شاہانہ انداز رکھنے والے حبیب صاحب کافی عرصہ تک اپنے پیسے پھنس جانے کی وجہ سے چھوٹے گھر میں آگئے تھے اور اکثر حکومت سے اپنے پیسوں کا مطالبہ کرتے تھے کیونکہ وہ اپنی سب جمع پونجی حکومتی فلم پر لگا چکے تھے اور ملا کچھ نا تھا،یہ شادی بھی ناکام رہی۔

MADAM SANGEETA AND HUMAYUN QURESHI MARRIAGE

MADAM NAGHMA AND HABIB PHOTO FILE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website