اسلام آباد( نیوز ڈیسک) جب سے مولانا طارق جمیل نے پاکستانی میڈیا کے بارے میں بات کہی ہے تب سے پاکستانی صحافی انکے خلاف میدان میں آگئے ہیں، پہلے سینئر صحافی حامد میر اور اب سینر صحافی ہارون الرشید بھی میدان میں آگئے ہیں، مولانا طارق جمیل کے حوالے سسے سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ آپ نے حکمرانوں کیخلاف کتنا سچ بولا ہے کبھی جرات ہوئی ہے- اگر میں مولانا طارق جمیل کے کارنامے بیان کروں تو ان کو بہت شرمندگی ہوگی، ان کو کبھی حکمرانوں کے خلاف سچ بولنے کی جرات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے میڈیا کے خلاف کیا بات کردی کہ تمام اینکرز مولانا طارق جمیل کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگئے۔اس میں ہارون رشید بھی پیچھے نہ رہے۔ نجی ٹیی وی چینل پر اپنے پروگرام میں ہارون رشید نے مولانا طارق جمیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے ہی پتہ تھا کہ یہ معافی مانگ لیں گے۔ ان کا پیشہ ہی یہی ہے، انکے دو ہی پیشے ہیں، ان میں ایک پاپولیرٹی ہے۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ آپ نوازشریف کی بھی ایسی ہی مدح سرائی کرتے تھے اور عمران خان کی بھی کررہے ہیں۔ آپ نے ایک کام ایسا کیا ہے کہ آپکو خود ہی خدا کا خوف ہونا چاہئے، دعا میں اللہ تعالیٰ کو اطلاع دے رہے ہیں کہ عمران خان بڑا اچھا حکمران ہے۔ہارون رشید نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ اگر مولانا میڈیا کے جرائم بیان کریں گے تو ہم انکے کارنامے بتائیں گے۔ اگر میں مولانا طارق جمیل کے کارنامے بیان کروں تو ان کو بہت شرمندگی ہوگی۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں مولانا طفر علی خان جیسے صحافی ہیں جنہوں نے تلوار کی دھار پر سچ بولا ہے، آپ نے کتنا سچ بولا ہے؟ آپ کو کو کبھی حکمرانوں کے خلاف سچ بولنے کی جرات ہوئی ہے؟ہارون الرشید کا مزید کیا کہنا تھاَ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :