لاہور (ویب ڈیسک) عہدے کی بے توقیری کی کوئی حد ھوتی ھے 😡😡 !! ایک آئی جی نے اپنا متوقع تبادلہ رُکوانے کے لئے اپنے ایک ماتحت ڈی پی او جو وزیراعلی کا قریبی عزیز ھے کی منتوں ترلوں اور خوشامد کی انتہا کر دی 😢😢 !! اگر ایک ایماندار (نام نہاد) پولیس افسر کا یہ حال ھے
نامور کالم نگار توفیق بٹ لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ تو جو ایماندار نہیں ہیں اچھی پوسٹنگ بچانے کے لئے وہ کس حد تک چلے جاتے ھوں گے ؟ اللہ رحم فرمائے ان افسروں کے سوئے ھوئے ضمیروں پر 🙏🙏💔💔 !! عیاش عربوں (اربوں) کا سورج غروب ھونا شروع ھو گیا ھے ۔۔ یو اے ای نے دس ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا ۔۔ 2020 ایکسپو کینسل کردی گئی ۔۔ سعودیہ دنیا سے آئے ملازموں کو واپس بھیج رہا ھے ۔۔ آسٹریلیا میں موجود تمام غیر ملکیوں کو زندہ رھنے کیلئے 5 ڈالر فی گھنٹہ کام کرنا پڑ رہا ھے ۔۔ برطانیہ میں غیر ملکی کاروباری اپنی معاشی تباہی کے بھیانک خواب دیکھ رھے ہیں ۔۔ اِس دنیا کو اپنی تین سو سال کی ترقی کا بہت زعم تھا امریکہ یورپ جنہوں نے اپنی سپیس شیلڈ تک بنائی ھوئی تھی اُلٹے مُنہ گرے پڑے ہیں، ایک کرونا وائرس نے اس دنیا کی تین سو سال کی ترقی کو زیرو کر دیا ۔۔ آسمانوں پر اُڑتے جہاز زمین پر اُتروا دیئے سمندر بحری جہازوں سے صاف کر دئیے،تیل کی کمائی پر پلنے والے جو کہتے تھے نہ تیل ختم ھوگا نہ غربت آئے گی اب اُنہیں کہنا تیل پی لو پانی کی جگہ ۔۔ ایٹم بم اور پتہ نہیں کیا کیا بنانے والے سب بندروں کی طرح ایک دوسرے کی شکل دیکھ رھے ہیں ۔۔ سب کچھ کسی کام کا نہیں سب کچھ بے کار ھوگیا ۔۔ آج کسی انسان نے سوچا تھا اپنی بے بسی کے ایسے دن وہ دیکھے گا ؟ 2020 چڑھا مبارکیں پارٹیاں خوشیاں ،،ہیپی نیو ائیر، لے لو نیو ایئر، کیسا چڑھا پھر نیو ائر ؟ اُلٹا کر رکھ دیا اس نیو ائر نے ساری دنیا کو ۔۔اللہ کہتا ھے سب زمانے اُس کے ہیں ، قربان جاؤں اللہ کے ۔۔ ابھی تباہی کی ایک جھلک دیکھ کر قیامت کا یقین ھوگیا ،ابھی ھواؤں اور پانیوں کو حکم نہیں ھوا زمین کو حکم نہیں ھوا ابھی صرف خورد بین سے بمشکل نظر آنے والا ایک عجیب حرکت کرنے والا وائرس ھے جس کے ڈر سے پوری کائینات ہل گئی ۔۔ بے شک وہ اکیلا غالب ھے ، اگر اُس نے رحم نہ کیا اور خوراک کیلئے بلوے شروع ہوکئے تو یہ جو کاغذ کا نوٹ اور پلاسٹک کا کریڈٹ کارڈ ھے اُسے ھم کھا کر بھوک نہیں مٹا سکیں گے جب بھوک غالب آئے گی پھر کونسا قانون , کونسی تہذیب ؟ کونسی معاشرت ؟ کونسی اخلاقیات ؟ یہی وقت ھے ھم لوٹ آئیں اپنے رب کی طرف جی ہاں اب بھی وقت ھے 🙏🙏😢😢💔💔🤲🤲😭😭 !! جمعہ مبارک (توفیقات)