counter easy hit

انا للہ وانا لیہ راجعون۔۔!! پاکستان کے سینئر صحافی انتقال کر گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کورونا وائرس کے باعث پہلے صحافی ظفر بھٹی جاں بحق ، دو ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق اے پی پی سے تعلق رکھنے والے صحافی ظفر اللہ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ ظفر بھٹی پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق نیوز ایڈیٹر پرویز رشید

کے بھائی تھے۔ دو ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
سینئر صحافی اور صحافی تنظیموں کی جانب سے ان مغفرت کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13,328، ایکٹو کیسز کی تعداد 10018 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5446 تک پہنچ گئی، سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 4615 ،خیبر پختونخوا میں 1864 ،اسلام آباد میں 245 ، بلوچستان میں 781 ،گلگت بلتستان میں 318 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 59 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 163 مزید افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے، ملک بھر میں اب تک 3029 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 94ہزار 958ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 6 ہزار 997 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 19 لاکھ 9 ہزار 6 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ78 ہزار 955 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

Tweet by Arshad Waheed Ch

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website