اسلام آباد(رپورٹ؛ اصغر علی مبارک سے) اسلام آباد بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 2 دن میں 33 افراد متاثر ھوئے ہیں مصدقہ اطلاعات کے مطابق کوروناوائرس سے متاثر ہونے افراد میں اکثریت بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کےملازمین کی ہے،عالمی وبا کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے پر تمام افراد کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیاھے۔اس سلسلے میں بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے فیز ایٹ میں واقع بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز اور عملے کے مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مزید بڑھنے کی صورت میں ہسپتال کو سیل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال میں بھی کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کئے جاتے ہیں جبکہ مستحق افراد کیلئے یہ سہولت مفت مہیا کی گئی تھی، بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے تمام رہائشیوں کوھدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کر یں ۔ میل جول میں مناسب فاصلہ رکھیں۔ زیادہ تر گھر میں رہیں ۔ باہر جانا ہو تو پبلک ٹرانسپوٹ کا استعمال نہ کریں، بنک، سٹور وغیرہ میں دوسروں سے چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں۔