counter easy hit

مولانا فضل الرحمن نے مشاورت کیلئے قریبی ساتھیوں کو طلب کرلیا،اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا زیر غور

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس سے قبل اپنے پتے سنبھالنے کیلئے پارٹی اجلاس طلب کرلیا۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنی پارٹی کے قریبی ساتھیوں کو اعتماد میں لینے کیلئے جمعیت علمائے اسلام کا اجلاس 3 فروری کو طلب کرلیا۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمن نے پی۔ڈی۔ایم کے سربراہی اجلاس سے قبل تین فروری کو جمعیت علمائے اسلام کی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں اگلے روز چار فروری کو پی۔ڈی۔ایم کی تحریک کے حوالے سے بعض اہم فیصلے متوقع ہیں۔ جن کے بارے میں مجلس عاملہ کے اجلاس میں ارکان سے ان فیصلوں کے متعلق مشاورت کی جائیگی اور اس تناظر میں انھیں اعتماد میں لیا جائیگا۔اس حوالے سے سرفہرست اور اہم موضوع پی۔ڈی۔ایم میں شامل اپوزیشن کی اہم جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے موجودہ حکومت کو ہٹانے کیلئے سڑکوں پر احتجاجی سرگرمیوں کی بجائے ان ہائوس تبدیلی کا موضوع اہم ہوگا۔ تاہم اجلاس میں لانگ مارچ پی۔ڈی۔ایم کی جانب سے احتجاجی جلسوں اور ریلیوں کے علاوہ سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت بھی ہوگی۔ دریں اثنا جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ مولانا فضل الرحمن پی۔ڈی۔ایم کی صدارت کے منصب سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا موجودہ حکومت کے بارے میں آج بھی اپنے موقف پر روز اول کی طرح پوری استقامت سے ڈٹے ہوئے ہیں اور حکومت کی ہر شعبے میں ناکامی ، بدعنوانی اور نااہلی ہر آنے والے دن کے ساتھ ان کے موقف کو درست ثابت کر رہی ہے۔

Jamiat, Ulema-e-Islam-F, Chief, Mulana Fazlr Rehman, summoned, JUI-F, meeting, on, 3rd, February, 2021

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website