پیرس، چوہدری محمد اشتیاق کے والد گرامی اور سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف فرانس چوہدری محمد افضال ڈھل کے بھائی اور پی پی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل کے کزن چوہدری محمد الیاس ڈھل کی وفات پر ممبر ایگزیکٹو پی پی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد گورسی کا اظہار تعزیت اور دعا
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین)قاری فاروق احمد گورسی ممبر ایگزیکٹو پیپلز پارٹی پنجاب کونسل نے فرانس میں چوہدری محمد اشتیاق کے والد گرامی چوہدری محمد الیاس ڈھل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا اور کہا کہ چوہدری محمد اشتیاق کے والد گرامی کی وفات گہرا صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی ساعتوں کو ان کی قبر کی منزلوں کی آسانی اور بخشش کا سبب بنادیں ۔ انھوں نے مرحوم کے بھائی تحریک انصاف فرانس کے سابق سینئر نائب صدر چوہدری محمد افضال ڈھل اور کزن صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل سے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے صدمہ عظیم پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انھوں نے دعا کی کہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے چوہدری محمد الیاس ڈھل کو رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں اپنے پاس بلایا ہے اللہ کریم اسی طرح اس مقدس ماہ کو مرحوم کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ہونے کا بھی سبب بنادیں۔ اللہ کریم ان کے اہلخانہ کو صبرواستقامت عطا فرمائیں اور دکھ کی اس گھڑی میں انھیں ثابت قدم رکھیں۔ الہی آمین