وفاقی حکومت کی بے حسی کے باوجود سندھ حکومت عالمی معیار کے مطابق کرونا وبا کیخلاف اقدامات کے باوجود وفاقی حکومت کے وزرا کی بیہانک تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہے، قاری فاروق احمد گورسی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اربوں روپے کاٹنے کے باوجود سندھ حکومت نے سائیں مراد علی شاہ کی قیادت میں عالمی سطح کی صحت کی سہولتیں مہیا کی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اور وفاقی وزرا کی ہلہ شیری کے باوجود پنجاب میں بزدار اورکے پی کے میں محمود خان نااہلی کی تصاویر بن چکے ہیں جبکہ سندھ حکومت کرونا کو شکست دینے کی طرف جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور ہمارا وزیر اعظم اور اُن کے حواری سندھ حکومت سے باقاعدہ جنگ لڑ رہے ہیں اورپچھلے دوسال کی طرح اس میں بھی کوشش کر رہے ہیں کہ فتح کر کے دم لیں جبکہ اللہ تعالیٰ سندھ حکومت کی مدد کررہے ہیں اوروہ انشااللہ کورونا کیخلاف سرخرو ہوگی ،ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ کرونا وائرس سے عوام کی زندگیوں کو محفوط بنا نے کے لئے دنیا سخت حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اپنا رہی ہے اور لاک ڈائون جیسے سخت اقدامات کرکے اپنی ملک کو کرونا وائرس سے محفوظ بنا رہی ہے اور ہمارے وزیر اعظم اس مشکل گھڑی میں مکمل کنفیوز ہیں
ان کا کہنا ہے کہ عوامی زندگیوں کو اس مہلک عالمی وباء سے محفوظ بنا نے کے لئے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو زرداری کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے سندھ حکومت نے جو عوامی اقدامات کئے ہیں وہ قابل تعریف اور مثالی ہیں جس کی نہ صرف قوم بلکہ دنیا سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کررہی ہے جبکہ حکومت اوروزرا سندھ حکومت کی ٹانگوں کے ساتھ چمٹ رہے ہیں تاکہ پیچھے گھسیٹ سکیں ۔ انھوں نے کہا کہ افسوس کہ کراچی سے تحریک انصاف کے سلیکٹڈ آراکین اسمبلی اپنے وزیر اعظم کے ناقص پالیسی پر پردہ پوشی کرنے کے لئے سندھ حکومت کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں ۔