counter easy hit

چین کی جانب سےطبی سازوسامان کی فراہمی سےپاکستان کوکوروناکی وباپرقابوپانےمیں مددملی ہے:نغمانہ

اسلام آباد(یس اردو نیوز)چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے  چائنہ اکنامک نیٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ  چین کی جانب سے فراہم کئے گئے طبی آلات اور سازو سامان سے کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو تقویت اور متعلقہ اداروں کو وباء پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ چین کے امدادی اداروں نے ہمیں ضروری طبی سازوسامان فراہم کیا ہے۔ جو پاکستان میں مختلف منصوبوں میں مصروف عمل ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترنے والے تذویراتی شراکت داروں اور نہایت قابل اعتماد دوستوں کی حیثیت سے پاکستان کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کی کوششوں میں چین سے تعاون کی فراہمی کا خواہاں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website