اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سعودی دارالحکومت ریاض پر فضائی حملے علاقائی امن واستحکام کیلئے شدید خطرہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے سودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی حمایت رکھے گا، ہم سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو لاحق ہر قسم کے خطرات کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ دریں اثنا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں زور دار دھماکے کی گونج سنی گئی ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت میں دھماکے کی آواز مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو 12:52 پر سنی گئی۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے ایک بیلسٹک میزائل کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے ریاض پر بیلسٹک میزائل داغا تھا جو سعودی فورسز نے ناکام بنادیا۔ماضی میں بھی حوثی باغی مملکت پر حملے کرتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام کیا گیا ہے لیکن اس بارے میں مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔
#Pakistan condemns the aerial attacks on #Riyadh. These attacks threaten regional peace & violate international law. Pakistan reaffirms its support and solidarity with Saudi Arabia against any threats to its security and stability.
@KSAmofaEN
An explosion was heard in Riyadh at 12:52 pm (Arabian Standard Time) today
Video by @riyadhconnect pic.twitter.com/FRaUBCfWWe— Riyadh Connect (@RiyadhConnect) January 26, 2021
Huge explosion sound now
Footage from Malaz , #Riyadh pic.twitter.com/MEBFa6BdOB— Riyadh Connect (@RiyadhConnect) January 23, 2021
BREAKING – Saudi Arabia:
Iranian backed Houthi terrorists attacked the capital of Riyadh with a ballistic missile. pic.twitter.com/KXfaDXfFrq
— Tony (@Mrtdogg) January 26, 2021