کراچی ( نیوز ڈیسک) شہلا رضا نے اے آروائی کے اینکر عادل عباسی کو “آڈلٹ عباسی” کہہ دیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے، شہلا رضا کی شہبازگل سے نوک جھونک۔ ہوا کچھ یوں کہ کل پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے اے آروائی کے اینکر عادل عباسی کے شو میں شرکت کرنا تھا۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مطلع کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ اس وقت میں اے آروائی پر آڈلٹ عباسی کے شو میں ہوں۔
شہلا رضا کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے کہ محترمہ آج افطاری کے بعد کہیں جام شیریں کی جگہ کوئی “مشروب مغرب” تو نہیں پی لیا۔شکریہ میڈم آپ نے بتادیا ہم چینل تبدیل کرلیں گے، رمضان میں کم پیا کریں۔
شہلارضا کو اسکے ٹویٹ پر ٹرول کرنے میں ڈاکٹر شہباز گل سب سے آگے رہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شہلا رضا صاحبہ آپ نہ ہوتیں تو کیا ہوتا۔
جس پر شہلا رضا ڈاکٹر شہبازگل پر بھڑک اٹھیں اور کہا کہ چچاخوامخواہ آپکی طرح فارغ نہیں ھوں ۔ ری چیک نہ کرسکی۔ اس طرح کی گھٹیا محنت کی آپ کے نوٹیفیکیشن کے لیئے بہت ضرورت ھے۔۔۔لگے رہیں۔
جس پر ڈاکٹر شہبازگل نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپاآپ تو غصہ ہی کر گئی ہیں۔ میرا مطلب ہے کہ آپ نہ ہوتیں تو ہمیں کیسے پتہ چلتا کہ عادل کی انگریزی اڈلٹ ہوتی ہے۔ یہاں تو جن کے نوٹیفکیشن زرداری کے ہیں وہ بھٹو بنے ہوئے ہیں۔ اور چیئرمین لگے ہوئے ہیں۔ آپ کے میاں ہمارے محترم بھائی جان یقیناً جنتی آدمی ہیں۔
یادرہے کہ شہلا رضا اس سے قبل بھی ایسے ہی ٹویٹ کرچکی ہیں کچھ روز قبل جب بالی ووڈ ایکٹر عرفان خان کی موت ہوئی تو شہلا رضا نے اظہارتعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ بلی ووڈ ایکٹر عرفان خان کینسر کے خلاف جنگ ہار گئے۔ایک ٹویٹ میں تو شہلا رضا نے کچھ صارفین کو اینکر عمران خان کا پروگرام دیکھنے کیلئے دنیا ٹی وی اور جی این این دیکھنے کا مشورہ دے ڈالا۔ شہلا رضا نے لکھا کہ دنیا ٹی وی دیکھیں جہاں میں اینکر عمران خان کے شو میں جی این این پر ہوں۔