پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما سجاد حسین بخاری نے یوم علی ع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ، مولائے کائنات ، علی ابن ابو طالب کی زندکی کا ہر لمحہ دین اسلام کے لیے وقف نظر آتا ہے اور ان کی زندگی کا ہر پہلو دنیا اسلام کے مانے والوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
علامہ اقبال نے علی ابن ابو طالب ؓ کا ذکر اس طرح کرکے حقِ محبت ادا کر دیا ۔
اسلام کے دامن میں بس اس کے سوا کیا ہے
ایک سجدہ شبیری، ایک ضرب یدالٰہی