پیرس، پیری فیئت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے زیر اہتمام مستحقین کیلئے راشن پیکج کی تقسیم
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کے معروف مقام پیری فیئت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ماہ رمضان المبارک میں کرونا وائرس وبا کے باعث لاک ڈائون سے متاثرہ مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا آغاز کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے 410 خاندانوں کے بیروزگار افراد کیلئے راشن کی تقسیم کا آغاز کیا ہے۔ جن میں چوہدری غلام احمد قمر ، چوہدری اسحاق،تحریک انصاف فرانس کے صددر ملک عابد اورمرکزی راہنما چوہدری اشفاق جٹ ، چوہدری ثاقب (مہاراجہ ریسٹورنٹ )، چوہدری شہباز کسانہ ، چوہدری محمد رزاق وسن، فرید اید سمیت دیگرافراد نے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور ضرورت مند افراد کی دہلیز تک راشن فراہمی کا بندوبست کیا ۔ پاکستانی کمیوٹی نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستانیوں کے علاوہ عربی، افریقی اورفرانسیسی کمیونٹی میں بلا تفریق راشن فراہم کیا ہے۔