counter easy hit

بھارتی طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پرایمرجنسی لینڈنگ۔۔۔طیارے کو ہنگامی طور پرلینڈنگ کی اجازت کیوں دی گئی؟حیران کُن وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ۔ کلکتہ سے جارجیا جانے والے کارگو طیارے کے کپتان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔ جس کے بعد اے ٹی سی کی اجازت کے بعد بھارتی کارگو طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اور کچھ دیر بعد دوبارہ اڑان بھر گیا۔اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی طیارے میں فیول کم تھا جس کی وجہ سے کپتان نے ایمرجنسی لیںڈنگ کی درخواست کی۔ درخواست موصول ہونے کے بعد اے ٹی سی حکام نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرتے ہوئے بھارتی طیارے کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اسے لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔ لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ عملے نے طیارے میں ری فیولنگ کی جس کے بعد وہ دوبارہ اڑان بھر گیا۔بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر نہ ہونے کے باوجود پاکستان نے بھارتی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے کر انسانیت کی ایک مثال قائم کی ہے جس کے بعد پوری دنیا میں ایک مثبت پیغام گیا ہے۔ طیارے کے بارے میں زیادہ نہیں بتایا گیا، بس اتنا بتایا گیا ہے کہ طیارے کلکتہ سے جارجیا رہا تھا اور یہ ایک کارگو طیارہ تھا، ممکن ہے کہ اس میں عالمی وبا کورونا سے لڑنے کے لئے کچھ حفاظتی سامان موجود تھا۔تاہم بغیر کچھ سوچے سمجھے اے ٹی سی نے بھارتی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی جس کے بعد ایئرپورٹ کے عملے نے طیارے کی ری فیولنگ کرنے کے بعد اسے دوبارہ اڑان بھرنے کی اجازت دے دی۔ خیال رہے کہ بھارتی شہر کلکتہ سے اڑان بھرنے والا کارگو طیارہ جارجیا کے شہر تبلیسی کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن فیول کی کمی کے باعث اس کو اسلا م آباد ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کرنا پڑی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website