counter easy hit

بلوچستان میں دومختلف واقعات میں 7 جوان شہید، آئی ایس پی آر کی تصدیق

آئی ایس پی آر/بلوچستان 7 جوان شہید

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ ترجمان ادارہ پاک فوج آئی ایس پی آر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے ہیں جہاں 7 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے تفصیلات بتائی گئی ہیں کہ مچھ میں گزشتہ رات ایف سی کی گاڑی پرآئی ای ڈی سےحملہ کیاگیا تھا جس میں دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا تھا۔ شہید ہونے والوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ مچھ میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مچھ واقعےمیں پاک فوج 5 جوان اورایک سویلین ڈرائیورشہید ہوا۔ دوسری جانب کیچ میں شہید ہونے والے جوان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کیچ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی امداد علی شہید ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعات بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں پیش آئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 7 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ ان واقعات کی تصدیق ترجمان ادارہ پاک فوج آئی ایس پی آر نے کر دی ہے جس میں شہید ہونے والوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان واقعات میں مچھ میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں جبکہ کیچ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی امداد علی شہید ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ دہشتگردی کے واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے ہیں جہاں مجموعی طور پر 7 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website