اسلام آباد(یس اردو نیوز) اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے افغانستان (یوناما) کے مطابق حالیہ دنوں میں افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یوناما کے بیان کے مطابق طالبان کے علاوہ افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھی عام افغان شہری ہلاک ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان کے لیے امریکی مندوب زلمے خلیل زاد بھی طالبان اور کابل حکومت کے مابین امن مذاکرات بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی اور ان کے حریف عبداللہ عبداللہ کے مابین شراکت اقتدار کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعد زلمے خلیل زاد کابل سے دوحا کے لیے روانہ ہو گئے تھے۔