counter easy hit

پیرس، کرونا متاثرین مستحقن اورسفید پوش تارکین وطن کیلئے فلاحی منصوبہ کامیابی سے جاری، صدر مسلم لیگ ن یوتھ چوہدری اصغر خان، عمران بٹ اورچوہدری سجاد احمد جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس نے بھی مالی تعاون کے ذریعے حوصلہ افزائی کی، چوہدری اشفاق جٹ، چوہدری غلام احمد قمر اورچوہدری اسلم کا خراج تحسین

پیرس، کرونا متاثرین مستحقن اورسفید پوش تارکین وطن کیلئے فلاحی منصوبہ کامیابی سے جاری، صدر مسلم لیگ ن یوتھ چوہدری اصغر خان، عمران بٹ اورچوہدری سجاد احمد جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس نے بھی مالی تعاون کے ذریعے حوصلہ افزائی کی، چوہدری اشفاق جٹ، چوہدری غلام احمد قمر اورچوہدری اسلم کا خراج تحسین
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس میں مقیم پاکستانی ودیگر عرب، افریقی اورفرانسیسی کمیونٹی کے مستحق اورسفید پوش حضرات کیلئے شروع کیا گیا فلاحٰ منصوبہ کامیابی سے جاری، چوہدری اصغر خان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر، سیاسی وسماجی شخصیت عمران بٹ ، چوہدری سجاد احمد جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس نے مالی تعاون اور مزید حوصلہ افزائی کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران چوہدری اسلم ، چوہدری اشفاق جٹ مرکزی راہنما تحریک انصاف فراانس اور چوہدری غلام احمد قمر نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معزز شخصیات کے خدمت خلق کے جذبے کو سراہا اور ماہ صیام میں بہت بڑے نیکیوں کے قافلے میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ ان شخصیات کی طرف سے فلاحی کاموں کی سرپرستی اور مزید امداد کی پیشکش قابل تحسین ہے۔ اور بے لوث خدمت کے سفر کو مزید زورشور سے جاری رکھنے کیلئے ان شخصیات کا تعاون بہت قیمتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیرس میں سماجی سرگرمیوں اور راشن تقسیم کرنے کے منصوبے کے روح رواں چوہدری غلام احمد قمر اور مرکزی راہنما تحریک انصاف فرانس چوہدری اشفاق جٹ اورچوہدری اسلم نے کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ چوہددری اصغر خان، چوہدری سجاد احمد اورعمران بٹ نے ہمیشہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ان کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ اللہ کریم ان کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائیں اور ان کی مشکلات کو آسان بنا کر انھیں دن دوگنی اوررات چوگنی ترقی عطا فرمائیں۔ الہی آمین

imran but, ch asghar khan and ch sajjad ahmed’s grant is appreciated

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website