اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے جنرل سیکرٹری حاجی شکیل قریشی نے سابق وفاقی وزیر چوہدری اعتزاز احسن کے بھائی کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پارٹی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔