یوم تکبر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن، مستحکم پاکستان کیلئے شہید کے نقشِ قدم پر چلنا ناگزیر ہے، قاری فاروق احمد گورسی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے یوم تکبیر کے حوالے سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بنیادی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستحکم اورمضبوط پاکستان کیلئے شہید بھٹو کی قربانیوں کو اجاگر کرنا ضروری ہے کیونکہ ایٹمی پروگرام کے خالق اور اس کی بنیاد رکھنا ناممکن کو ممکن بنانے کے مترادف تھا جسے شہید بھٹو نے نہائت کامیابی سے انجام دیا۔