counter easy hit

، چین نے ماؤنٹ ایورسٹ کی پیمائش کا دوبارہ آغاز کر دیا، چین کی ٹیم منفرد ریکارڈ کیلئے روانہ

اسلام آباد(یس اردو نیوز) چین کی ایک سروے ٹیم ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچ چکی ہے، جو کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران دنیا کی بلند ترین چوٹی پر جانے والی واحد ٹیم ہے۔یہ سروے ٹیم ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی دوبارہ ماپنے کے لیے وہاں پہنچی ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چین نے ماؤنٹ ایورسٹ کی پیمائش کا دوبارہ آغاز کر دیاہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ماحولیاتی نامہ نگار نوین سنگھ کھڑکا کے مطابق سنہ 2005 کی پیمائش کے بعد سے چین یہ کہتا رہا ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی 8,844.43 میٹر ہے لیکن نیپال برطانوی نوآبادیاتی دور کے دوران سروے آف انڈیا کے ذریعہ مقرر کردہ 8،848 میٹر کے اعداد و شمار کا استعمال کرتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website