counter easy hit

والدین کا سایہ سر سے اٹھ جائے تو الفاظ دکھ کا احاطہ نہیں کرسکتے، بلاول بھٹو زرداری کا جسٹس ریٹائرڈ شریف حسین بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس رٹائرڈ شریف حسین بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے پارٹی رہنما سید عمر شریف بخاری سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ والدین کا سایہ سر سے اٹھ جائے تو الفاظ اس دکھ کا احاطہ نہیں کر سکتے، آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں درجات اور سوگواروں کو صبر عطا فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس رٹائرڈ شریف حسین بخاری کی پارٹی, کشمیر کاز اور ملک کے لیئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website