counter easy hit

15 منٹ پہلے ہی وہ معلومات ی جاتی ہیں جو چین کے سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والی ہوتی ہے،چین نے WHOسے وباءکی معلومات چھپائی؟ ریکارڈنگ میں تہلکہ خیز انکشافات، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) چین اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان ہونے والی گفتگو کے حوالے سے اب مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 6 جنوری کو ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی خبر ایجنسی سے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کورونا کے ابتدائی ایام میں ڈبلیو ایچ او کو معلومات اکٹھی کرنے میں جدوجہد کرنا پڑی کیونکہ چین کورونا سے متعلق حقائق کو چھپاتا رہا۔چین عالمی ادارہ صحت کو صرف وہی معلومات دے رہا تھا جو کچھ دیر بعد چین کے میڈیا پر نشر کر دی جاتی تھیں۔ اس حوالے سے چین میں عالمی ادارہ صحت کے گاؤڈین گلیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے عملے کے ہمراہ درست معلومات حاصل کرنے کے لئے دن رات کام کیا تھا اور ہمارا مقصد یہی تھا کہ متاثر ہونے والے دیگر ممالک کو درست معلومات فراہم کی جائیں، لیکن چین نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کی وجہ سے پوری دنیا کو نا مکمل معلومات ملتی رہی۔خیال رہے کہ 6 جنوری کو عالمی ادارہ صحت اور چین کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب سے چین کی خوب تعریف کی گئی تھی، ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا تھا کہ چین نے جس طرح تیزی سے اقدامات کئے ہیں، اسی طرح ہمیں معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ لیکن اب ہونے والے انکشافات اس کے بالکل مترادف ہیں۔ اس سے قبل امریکہ کی جانب سے بھی چین پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ چین نے نامکمل یا غلط معلومات فراہم کی ہیں۔امریکہ کے اس الزام کے بعد عالمی ادارہ صحت اور چین کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، تا ہم اس معاملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان تلخ کلامی بھی سامنے آئی تھی۔ لیکن اب اس حوالے سے امریکی خبر ایجنسی کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا کے ابتدائی ایام میں ڈبلیو ایچ او کو معلومات اکٹھی کرنے میں جدوجہد کرنا پڑی کیونکہ چین کورونا سے متعلق حقائق کو چھپاتا رہا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website