اسلام آباد(یس اردو نیوز) شمالی کوریا نے ہمسایہ حریف ریاست جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔ کیمونسٹ ریاست کی طرف سے جمعرات کے دن خبردار کیا گیا کہ اگر سیول حکومت ان افراد کے خلاف ایکشن نہیں لیتی، جو شمالی کوریا میں ترغیبی تحریری مواد بھیجنے کی کوشش میں ہے تو اسے اس کی ’بھاری قیمت چکانا‘ پڑے گی۔ شمالی کوریا سے فرار ہو کر ہمسایہ ملک جانے والے افراد سرحدی علاقوں میں ایسا تحریری مواد تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس میں پیونگ یانگ کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔