counter easy hit

وزیر اعظم عمران خان کا لاک ڈاؤن میں سختی کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کا ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر لاک ڈاون میں سختی کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے آئندہ دنوں میں کورونا سے اموات بڑھیں گی اس لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے، جہاں ایس او پیز پرعمل نہیں ہوگا اور وبا پھیل رہی ہےاس جگہ کو بند کیا جائیگا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس دس لاکھ نوجوانوں کی ٹائیگرفورس ہے، جس طرح میری ٹیم نے موجودہ صورتحال میں اقدامات کیے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ وباء کے باعث اموات میں اضافے کا پہلے سے اندازہ تھا.علم تھا کہ لاک ڈاؤن کو کھولنے سے کیسز میں اضافہ ہو گا.مجھے لگتا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ کورونا سے زیادہ اموات ہوں, ملک بھر میں 107کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں.4گھنٹے میں 25ہزار کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے.آئی سی یو بیڈز کی تعداد1300ہو گئی ہے. خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا مرض دن بدن زور پکڑتا جا رہا ہے جس سے نئے کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 101 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی کل تعداد 2 ہزار 356 ہو گئی ہے۔ نئے کیسز کی بات کی جائے تو ملک بھر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 834 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 536 ہو چکی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 38 ہزار 391 ہو چکی ہے۔
اب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جہاں ایس او پیز پرعمل نہیں ہوگا اور وبا پھیل رہی ہےاس جگہ کو بند کیا جائیگا۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی دنیا بھر میں مجموعی تعداد 74 لاکھ 57 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website