counter easy hit

بریکنگ نیوز:سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل کا حملہ

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل سعودی سرحدی شہر نجران میں تباہ کیا گیا، میزائل کے ٹکڑے لگنے سے کچھ افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب میں تباہی مچانے کی کوشش کی ہے۔ہفتے کے روز یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا۔ تاہم سعودی عرب کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے میزائل کو فضاء میں تباہ کر دیا۔ میزائل کو سعودی سرحدی علاقے نجران میں تباہ کیا گیا۔ اس دوران تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے لگنے سے کچھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔آخری اطلاعات تک میزائل حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ 2014 کے بعد یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں مسلسل تباہی مچانی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یمن کے حوثی باغی درجنوں مرتبہ سعودی عرب پر میزائل حملے کر چکے، جنہیں ناکام بنایا گیا۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر فائر کیے جانے والے میزائل ایرانی ساختہ ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website