counter easy hit

دنیا کی غلیظ ترین گیم شو…..!! جس کے بارے میں جان کر آپ کو ”قے“آجائے

آج کل ٹی وی پر پیش کئے جانے والے گیم شوز میں ایک سے بڑھ کر ایک دلچسپ گیم دکھائی جاتی ہے لیکن ایک جاپانی گیم شو نے اپنی حیران کن انفرادیت کے باعث ہر گیم شو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔چند گھنٹے قبل یوٹیوب پر اس گیم شو کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی اور اب تک اسے تقریباً 2 کروڑ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ یہ گیم دو کھلاڑی کھیلتے ہیں جنہوں نے پلاسٹک کی ایک ٹیوب کے سروں کو منہ میں ڈال رکھا ہوتا ہے۔ شفاف ٹیوب کے درمیان میں ایک کاکروچ رکھا جاتا ہےاور دونوں کھلاڑی ٹیوب میں پھونک مار کر کاکروچ کو مخالف کے منہ میں دھکیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یوٹیوب پر شائع کی گئی ویڈیو 11سیکنڈ پرمشتمل ہے اور اس میں دو خوبصورت لڑکیاں یہ بدصورت گیم کھیلتی نظر آتی ہیں۔ گیارہ سیکنڈ کے مقابلے کے بعد ایک لڑکی نے اپنی سانس کی طاقت سے کاکروچ کو دوسری کے منہ میں دھکیل کر مقابلہ جیت لیا۔ حیرت انگیز جاپانی گیم کی مقبولیت انٹرنیٹ کی بدولت ساری دنیا تک پھیل چکی ہے.مزید پڑھئیے :: سعودی عرب میں ایک نوبیاہتا دلہن کو اظہار محبت کے لئے اپنا ویڈیو کلپ خاوند کو بھیجنا بہت مہنگا پڑگیا۔اخبار ”صدا“ کے مطابق دلہن نے خاوند کو لبھانے کے لئے ایک ویڈیو کلپ بھیجا جس میں وہ اپنے انگوٹھے کے ساتھ شرارتیں کرتی نظر آرہی تھی۔ بدقسمتی سے خاوند نے اس منظر کا کچھ اور مطلب لیا اور اسے اپنے لئے سخت توہین آمیز قرار دیتے ہوئے خاتون کو طلاق دے دی۔ اگرچہ خاتون کی طرف سے بہت وضاحت کی گئی کہ وہ پیار کا اظہار کرنا چاہ رہی تھی اور اس کے خاندان کی طرف سے بھی دولہا کو منانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ طلاق کا فیصلہ بدلنے پر تیار نہ ہوا۔مزید پڑھئیے :: جرمنی میں بیٹے کو امتحان میں پاس کرانے کے لئے ممتحن کو رشوت دینا باپ کو مہنگا پڑگیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق فرینکفرٹ میں ہائی اسکول کے آخری سال کا طالب علم ریاضی میں کافی کمزور تھا، طالب علم کے باپ نے اپنے بیٹے کے سالانہ امتحان کے وقت اسکول میں نصابی امور کے ڈائریکٹر کو 500 یورو کی رقم پیش کرتے ہوئے اس سے گزارش کی تھی کہ اس کے بیٹے کو ریاضی کے امتحان میں ہر حال میں پاس کردیا جائے۔سکول کے ڈائریکٹر نے اس بات کی اطلاع محکمہ تعلیم کو اطلاع کردی اور معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔ مقامی عدالت نے رشوت دینے کی کوشش کرنے والے شخص 5ہزار 400 یورو جرمانہ کردیا۔ اتنی بڑی رقم کا جرمانے کے خلاف مذکورہ شخص نے دوسری عدالت میں اپیل کردی۔ جس نے جرمانے کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے اسے لازمی طور پر فلاحی اداروں کو کم از کم 2 ہزار یوروعطیہ کرنے کا حکم سنایا۔عدالت کی خاتون جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کی جانب سے اسکول اہلکار کو رشوت دینے کی کوشش اس کے شرم ناک رویے کا ثبوت ہے، چونکہ ملزم اپنی حرکت پرشرمندہ ہے اس لئے فلاحی مق?اصد کے لیے دو ہزاریورو لازمی عطیہ ملزم کے لئے کافی ہے۔دوسری جانب رشوت کی پیشکش کے بارے میں متعلقہ اہلکار نے ملزم کے بیٹے کا ریاضی کا امتحان لینے والے اساتذہ کے گروپ کو نہیں بتایا تھا جس کی وجہ سے طالب علم کا معمول کے مطابق امتحان لیا گیا اور اس کی غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے ممتحن اساتذہ نے اسے اتفاق رائے سے فیل بھی کردیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website