لاہور( نیوز ڈیسک) لاہور سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشہور صحافی حافظ عبد الودو انتقال کر گئے ہیں، وہ کافی دنوںں سے علیل تھے اور لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور آج خالق حقیق سے جا ملے، حافظ عبد الودو کے انتقال پر صحافتی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پی یو ایف جے کے صدر رانا عظیم کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔ صایفی برادری کا کہنا ہے کہ حافظ عبد الودو نے صحافتی میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ دوسری جانب پاکستان کے مشہور ٹی وی اینکر طارق عزیزانتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں جانی مانی شخصیت اور ہر پاکستانی کی دلعزیز شخصیت طارق عزیز جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔معروف ٹی وی میزبان چند دنوں سے علیل تھے اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
طارق عزیز کا انتقال بدھ کے روز ہوا۔ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے بیٹے نے بھی کی ہے۔طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔طارق عزیز نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کی ۔انہوں نے 60 اور 70 کی دہائی میں کئی فلموں میں اداکاری کی۔انہوں نے ریڈیو پاکستان سے کیرئیر کا آغاز کیا۔پی ٹی وی کا خبر نامہ پڑھنے والے پہلے اینکر ہونے کا اعزاز بھی طارق عزیز کوحاصل ہے۔طارق عزیز پی ٹی وی کے کوئز شو نیلام گھر کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔جو 1974 میں نشر ہوا تھا ، بعد میں اس کا نام بدل دیا گیا۔ان کے پروگرام کا نام طارق عزیز شو اور بعد میں بزم طارق عزیز کے نام سے جانا جاتا تھا۔وہ 1997 سے 1999 کے درمیان پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔طارق عزیز کے انتقال کی خبر سے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے جب کہ شوبز انڈسٹری اور دیگر شخصیات بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔