counter easy hit

طارق عزیز 1997 میں پاکستانی سیاست کے کس بڑے نام کو 44 ہزار ووٹوں سے شکست دے کر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے؟ وہ بات جو پاکستانیوں کو معلوم ہی نہیں

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کے مایہ ناز ٹی وی میزبان ، فنکار، ادیب اور شاعر طارق عزیز اب ہم میں نہیں رہے۔ انہیں گلے کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیاگیاتھا جہاں انہوں اپنی جان جان آفریں کے سپرد کردی۔ان کی نفیس ، باذوق اور خوبصورت زندگی کے ویسے تو کئی پہلو ہیں تاہم انہیں ایک منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے ایک الیکشن میں موجودہ وزیراعظم عمران خان کو شکست دی تھی۔1997 کے انتخابات میں طارق عزیز نے عمران خان کو لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے این اے 94 پرتقریباً 44 ہزار ووٹ کی اکثریت سے ہرایا تھا۔ اس الیکشن میں انہوں نے نہ صرف عمران خان بلکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بھی شکست دی تھی اور وہ 1997 سے 1999 تک رکن قومی اسمبلی رہے۔اسی حوالے سے چند سال قبل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بھی انہوں نے گفتگو کی تھی۔دنیا نیوز کے پروگرام مذاق رات میں طارق عزیز سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے 1997 ءکے انتخابات میں آپ نے پی پی کے اہم رہنما اور عمران خان کو قومی اسمبلی کے انتخابات میں شکست دی تھی،وہ عمران خان کا پہلا الیکشن تھا۔ آپ کے خیال میں اس وقت ملک کے حالات کون بہتر کر سکتا ہے؟ طارق عزیز نے جواب دیا کہ ایک بندہ ایسا ہے جس سے مجھے امید ہو سکتی ہے ۔اور وہ بندہ عمران خان ہے جسے میں نے شکست دی تھی مزید انکا کہنا تھا کہ عمران خان ایک سچے انسان ہیں ۔

TARIQ AZIZ PHOTO FILE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website