counter easy hit

چین، برطانیہ سویڈن سمیت اہم ترین ممالک میں نئے تعینات ہونے والے سفیروں اورہائی کمشنرز کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مختلف ممالک میں پاکستانی سفیروں اورہائی کمشنرز کی تقرری اورتبادلوں کی منظوری کے بعد ان پرعملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔ اوران سفیروں نے منگل کو وزارت خارجہ اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بریفنگ لی۔ وزیرخارجہ نے اس موقع پر بطورسفیرنامزدگی پر انھیں مبارکباد دی اورکہا کہ آپ ایک ایسے وقت میں بطور سفیر؍ہائی کمشنرتعینات ہورہے ہیں۔ جب پاکستان کو داخلی اورخارجہ سطح پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اوران کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل آپ کی اولین ترجیحات ہونی چاہییں۔ وزیرخارجہ نے نئے نامزد سفرا کو پیشہ ورانہ امور اورفارن پالیسی ترجیحات کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔ وزیرخارجہ سے ملاقات کرنے والے سفیروں میں منصور احمد خان (نامزد سفیر برائے افغانستان)، معین الحق (چین)، معظم علی خان (یو کے) احمد حسین دیو (برازیل)، ظہور احمد (سویڈن)، آفتاب احمد کھوکھر (آسٹریا)، سجاد حیدر خان (بیلارس)، سید حیدر شاہ (نیپال)، محمد حسن (انڈونیشیا )، امتیاز احمد قاضی (فلپائن )، مراد اشرف جنجوعہ (نیوزی لینڈ )، مظہر جاوید (جنوبی افریقہ )، ساجد بلال (مصر)، شوذب عباس(ایتھوپیا )، محمد سلیم (تنزانیہ )، احمد علی سروہے (نائجر) ،امیر محمد خان (روانڈا)، سجاد احمد سیہڑ (کرغزستان) ،بلال (آزربائیجان ) اور امجد عزیز قاضی(قونصل جنرل چندو ) شامل تھے۔
وزیر خارجہ نے بطور سفیر نامزدگی پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ آپ ایسے وقت میں بطور سفیر تعینات ہو رہے ہیں جب پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خارجہ نے نئے نامزد سفرا کو پیشہ ورانہ امور اور فارن پالیسی ترجیحات کے حوالے سے ہدایات دیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website