اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے ہونے والی اے پی سی کی صدارت کرینگے۔ شہباز شریف کی علالت کے باعث آل پارٹیز کانفرنس میں تاخیر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے اے پی سی آئندہ ہفتے بلائی جائے گی، کانفرنس میں تاخیر شہباز شریف کی علالت کے باعث ہوئی ہے، اسلام آباد میں اے پی سی کی میزبانی بلاول بھٹو کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے آل پارٹیز کانفرنس کے التوا کی درخواست کی تھی، شہباز شریف نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کی اے پی سی انتہائی اہم ہے، کانفرنس میں ذاتی طور پر شرکت کا خواہش مند ہوں لیکن میرے کرونا ٹیسٹ کے نتائج آنے تک اے پی سی نہ بلائی جائے۔