اسلام آباد(یس اردو نیوز) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشتگرد حملے کوناکام بنانے پرسکیورٹی اداروں، رینجرز اور پولیس عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ سکیورٹی گارڈ نے اپنی جانیں قربان کرکے دہشتگردوں کے حملے کو روکا، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے سکیورٹی اداروں، رینجرز اور پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہا۔سکیورٹی گارڈنے اپنی جانیں قربان کرکے دہشتگردوں کے حملے کو روکا،قوم کے تعاون سے دشمن کے مذموم مقاصد کو بے نقاب کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے حملے میں شہید سکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف نے سکیورٹی اداروں، رینجرز اور پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہا۔سکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربان کرکے دہشتگردوں کے حملے کو روکا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دیرپا امن شہداء کی قربانیوں سے ممکن ہوا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشتگردوں کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے۔قوم کے تعاون سے دشمن کے مذموم مقاصد کو بے نقاب کریں گے۔ واضح رہے آج کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرکے دشمنوں نے پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی سے حملے کو ناکام بنا دیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہشتگرد 10 بجکر 2 منٹ پر گاڑی میں آئے۔8 منٹ میں سیکیورٹی فورسز نےمشترکہ کارروائی میں دہشتگردوں کو مار دیا۔انہوں نے کہا کہ 10 بجکر 10 منٹ پر تمام دہشتگردوں کومار دیا،4 دہشت گردوں نے عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔پہلی انٹرنس میں ہی 2 دہشت گردوں کو مار دیا گیا تھا۔جس کے بعد دہشت گرد عمارت کے اندر داخل نہ ہو سکے۔ دہشت گرد قتل و غارت اور یرغمال بنانے کے منصوبے کے تحت آئے۔رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کچھ شہری بھی زخمی ہوئے۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ حملے میں را ملوث لگتی ہے۔اس حملے اور چینی قونصلیٹ پرحملے میں مماثلت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را ‘‘ کی فرسٹریشن آپ کے سامنے ہے۔