counter easy hit

برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی تمام پروازیں معطل کردیں، پوری دنیا میں پابندی لگنے والی، پی آئی اے کو اونے پونے بیچنے کی سازش ہے، سیاسی راہنما وصارفین

اسلام آباد(یس اردو نیوز) برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برمنگھم، لندن اور مانچسٹر سے پی آئی اے کی تمام پروازیں معطل کردیں،برطانیہ کے ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ پورپئین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے فیصلے کے تناظر میں پروازیں معطل کر رہے ہیں۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق برمنگھم، لندن اور مانچسٹر سے پی آئی اے کی پروازیں معطل کی جا رہی ہیں، پورپئین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے فیصلے کے تناظر میں پروازیں معطل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق ای اے ایس اے کے فیصلے کے بعد پروازیں معطل کرنے کے پابند ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یورپین یونین ائیرسیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کا فضائی آپریشن اجازت نامہ 6 ماہ کیلئے معطل کردیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے یورپ کیلئے تمام پروازیں عارضی طور پر مسنوخ کردی ہیں۔ معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 رات 12بجے یوٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا۔ جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کی بکنگ ہے، وہ چاہیں تو بکنگ آگے کرالیں یا ریفنڈ حاصل کرلیں۔

TWEET BY SENATOR SHERRY RAHMAN

اب برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی پی آئی اے کی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ دوسری جانب سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون نے یورپ کی جانب سے پی آئی اے پر 6 ماہ کیلئے پابندی لگنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پوری دنیا آنے والے دنوں میں پی آئی اے پر پابندی لگا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے کی رپورٹ کی وجہ سے کچھ روز میں خلیجی ممالک اور پھر پوری دنیا کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی لگ سکتی ہے۔

اعجاز ہارون نے کہا ہے کہ یورپ میں فضائی آپریشن کیلئے قوانین بہت سخت ہیں، اس سے قبل بھی پی آئی اے پر پابندیاں لگ چکی ہیں اور اب تو پوری دنیا پی آئی اے پر پابندی لگا سکتی ہے۔ دوسری جانب پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے اسکینڈل کے بعد قومی ایئرلائن کا جعلی ٹکٹ سکینڈل بھی سامنے آگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے عہدیداروں نے یورپ کے لیے خصوصی پروازوں کی جعلی ٹکٹس کی فروخت میں تقریباً 80 لاکھ روپے کمائے ہیں.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website