counter easy hit

انتہائی قابلِ فخر لمحہ، وزیراعظم کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام 60 سے زائد ممالک نے اپنا لیا،

اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزارت خارجہ میں کورونا وائرس سے بچائو اورسماجی تحفظ کیلئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں 60 سے زائد ممالک کے نمائندوں کیلئے ورچوئل بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے سے متعلق وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزارت خارجہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے ملک میں سماجی تحفظ سے متعلق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔ آن لائن بریفنگ میں 60 سے زائد ممالک کے سفارتی مشنز ، سفیروں ، ہائی کمشنرز اور کنٹری نمائندوں کو کورونا وائرس کے تناظر میں ملک میں سماجی تحفظ کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی افادیت شرکت کی۔ڈپلومیٹک کور کے ڈین عطا جان مولوموف بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے وسیع اور شفاف سماجی تحفظ آپریشن ہے، صرف 11 ہفتوں میں احساس پروگرام نے 12.30 ملین خاندانوں کی مدد کی ہے۔
اجلاس کا مقصد بنیادی طور پر بین الاقوامی دنیا کے ساتھ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حقیقی اغراض و مقاصد شیئر کرنا اور ان کے سماجی تحفظ کے تجربات سے سیکھنا تھا۔

ONLINE, BRIEFING, TO ,60 ,COUNTRIES, ON, EHSAAS, EMERGENCY, CASH , PROGRAM

غیر ملکی سفارت کاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے انہیں 1.16 ارب ڈالر پروگرام کے حجم، شفافیت اورحکومت کی طرف سے لاکھوں یومیہ اجرت کمانے والے اور مزدوروں تک نقد امداد کی بروقت ترسیل کے حوالے سے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا ۔ڈاکٹر نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پاکستان کی تاریخ میں اب تک کا سب سے وسیع اور شفاف سماجی تحفظ آپریشن ہے،صرف 11 ہفتوں کے معمولی عرصے میں احساس پروگرام نے 12.30 ملین خاندانوں کی مدد کی ہے۔

ثانیہ نشتر نے اپنے ٹوئٹراکائونٹ پر وزارت خارجہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ !

@SaniaNishtar
Thank you @ForeignOfficePK
for hosting me to brief foreign diplomats of around 60 countries on the scale & design, speed of deployment, transparency safeguards & real-time evaluations hardwired in success of #EhsaasEmergencyCash, Pakistan’s social protection response to #COVID19.

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اس مشکل وقت میں انتہائی غربت میں رہنے والوں کے تحفظ کے لئے فوری حکمت عملی کی ضرورت تھی۔اس پروگرام کے طریقہ کار کی تفصیل دیتے ہوئے ڈاکٹر نشتر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران احساس ایمرجنسی کیش کو پسماندہ افراد تک پہنچانے کے لئے احساس سٹریٹجی کے تحت گزشتہ سال نقد کیش کی تقسیم کیلئے ڈیجیٹل صلاحیت میں اضافہ کیا گیا۔

SANIA NISHTAR FILE PHOTO

ایس ایم ایس شارٹ کوڈ سروس کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئیں۔سفارت کاروں نے بڑے پیمانے پر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو سراہا اور کہا کہ اس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت دیگر ممالک بھی پاکستان کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔سفارت کاروں نے اس پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لئے حکومت پاکستان کو تعاون کی پیش کش بھی کی۔ڈپلومیٹک کور کے ڈین عطا جان مولوموف نے احساس کیش پروگرام کے حوالے سے بریفنگ کا اہتمام کرنے پر وزارت خارجہ امور اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا شکریہ ادا کیا اور معاشرے کے کمزور طبقات کو نقد امداد فراہم کرنے کے حکومتی اقدامات کو سراہا ۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بریفنگ کا اختتام کرتے ہوئے ڈاکٹر نشتر کی سربراہی میں کورونا وبا کے دوران لاکھوں مستحق خاندانوں تک پہنچنے والے پاکستان کے معاشرتی تحفظ کے پروگرام احساس ایمرجنسی کیش کی کامیابی کا اعتراف کیا۔انھوں نے اجلاس میں شرکت کرنے اور بہترین بین الاقوامی تجربات کے تبادلے پر بین الاقوامی برادری کے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ADVISOR TO PM ON SOCIAL SAFETY SANIA NISHTAR ADDRESSING TO ONLINE BRIEFING TO HIGH COMMISSIONS

ONLINE, BRIEFING, TO ,60 ,COUNTRIES, ON, EHSAAS, EMERGENCY, CASH , PROGRAM 2

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website