اسلام آباد(ایس ایم حسنین) چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثہ میں سکھ کمیونٹی کے 19 افراد کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں حادثے کے متاثرین اورزخمیوں اوران کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایم ایل ون کی تعمیر سے ریلوے کراسنگ کو اوورہیڈ برج اور انڈرپاسز سے تبدیل کردیا جائے گا تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
Tragic accident resulting into loss of 19 precious lives when Express train rammed into bus of Sikh Community near Sheikhupura.Our Condolences to families/prayers for injured.ML-1 will ensure more safety by replacing Railway crossings with underpasses/overhead bridges