counter easy hit

وفاق کی ایف بی آرریونیو جمع کرنے میں ناکام، سندھ کے ریونیو میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ ہوا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) پی ٹی آئی کی ایف بی آر کی ناکامی کی وجہ سے پنجاب کو 483 ارب روپوں کا نقصان ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ایف بی آر کی ناکامی کی وجہ سے صوبوں کو خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پنجاب کو 483 ارب روپے اور سندھ کو 229 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ ریونیو بورڈ نے اس سال 105 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکھٹا کیا۔ معیشت کی سست رفتاری اور کرونا وائرس کے باوجود سندھ کے ریونیو میں پانچ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ سندھ میں 46 ہزار 824 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی۔ملک کے ایک لاکھ صحت یاب مریضوں میں سندھ کا تناسب 46 فیصد ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website