اسلام آباد(یس اردو نیوز) استنبول یونیورسٹی کے زیراہتمام کشمیرمیں بگٹری صورتحال پر دوروزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی ہوئی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا گیاہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز پرزوردیا گیاہے کہ وہ بھارت اورپاکستان کے درمیان دہائیوں پرانے تنازع کے حل میں مدد کے لئے ایک خصوصی نمائندہ مقررکریں۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس میں پاکستان اورترکی کی ممتازشخصیات نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ آزادجموں و کشمیر کے صدرسردارمسعودخان، وزیراطلاعات شبلی فراز اور لارڈ نذیراحمد نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس نے ایک اعلامیے کی منظوری دی جس میں اقوام متحدہ کے سربراہ کے اس عزم کوسراہاگیا کہ کشمیرکے تنازع کواقوام متحدہ کے منشوراورسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجانا چاہیے جن میں کشمیری عوام کوحق خودارادیت دینے کاوعدہ کیاگیاہے۔