counter easy hit

پاکستان جس انداز سے کورونا چیلنج سے نبرد آزما ہوا وہ ہمارے لیے رول ماڈل ہے، برطانوی سفیر

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ کورونا کی آ زمائش کی اس گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ ہکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی سفیر نے کہا کہ پاکستان جس انداز سے کورونا چیلنج سے نبرد آزما ہوا وہ ہمارے لیے رول ماڈل ہے،پاکستان اور برطانیہ دونوں دوست ہیں،کورونا وبا کے خلاف کاوشوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملاقات میں اظہار خیالات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا نے پوری دنیا کی معیشتوں کو متاثر کیا۔ نیشنل کمانڈ ایندآپریشن (سنٹراین سی اوسی) ملک میں کورونا کے خلاف مربوط کاوشوں کا مرکز ہے۔دونوں شخصیات نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کوویڈ 19 صورتحال اور میڈیا کے شعبہ میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کورونا وبا کے باعث اموات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔آزمائش کی اس گھڑی میں برطانیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وبا کا عزم و ہمت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی برطانوی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ کورونا عالمی وبا ہے، اسے شکست دینے کیلئے مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہم پہلے دن سے سے عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے اور معاشی مشکلات سے بچانے کی متوازن حکمت عملی پر کاربند ہیں۔ ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کارگر ثابت ہورہی ہے۔کورونا نے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں میں ریلیف کیلئے خصوصی کاوشوں کا آغاز کیا۔ خوشی ہے کہ جی 20 ممالک قرضوں میں ریلیف کی فراہمی کیلئے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ این سی او سی کورونا کے خلاف قومی کاوشوں کو مربوط بنانے کا مرکز ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website